پانچویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا اختتامی اجلاس علمی شخصیات نے مقالہ جات پیش کیے

پانچویں بین الاقوامی سیرت  کانفرنس کا اختتامی اجلاس علمی  شخصیات نے مقالہ جات پیش کیے

بھیرہ(نامہ نگار)الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ بھیرہ کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا اختتامی اجلاس الفرید آڈیٹوریم، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں منعقد ہوا۔

 جس کی صدارت الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے چانسلر اور سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ نے کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تشریف لانے والے علماء، مشائخ اور ممتاز علمی و تحقیقی شخصیات نے اپنے علمی مقالہ جات پیش کیے ۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت النبی ﷺ کی پیروی اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے ۔ امت آج جن فکری، اخلاقی اور معاشرتی مسائل سے دوچار ہے ، ان سے نکلنے کا راستہ سیرت طیبہ میں موجود ہے ۔ 

رسول اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ اور ہر دور کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔اردن کے معروف اسکالر ڈاکٹر محمد سعید فودہ نے دارالعلوم غوثیہ اور الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے فارغ التحصیل علماء کی علمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ کے علمی افکار اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اختتام پر پیر محمد امین الحسنات شاہ نے اجتماعی دعا کرائی اور مہمانان گرامی میں اعزازی شیلڈز اور کتب کے تحائف تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...