بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ایس ایچ او رانا محمد عاصم کی سربراہی میں تھانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران ملزم سلامت علی کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔علاقے میں منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments