بلدیاتی اداروں میں من پسند ڈیوٹیوں کا سلسلہ بند کرنیکا حکم

بلدیاتی اداروں میں من پسند ڈیوٹیوں کا سلسلہ بند کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں میں من پسند برانچوں اور نشستوں پر ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لدرآمد یقینی بنائیں۔حکم عدولی یا غفلت کی صورت میں متعلقہ ملازمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرکاری پوسٹوں کے بجائے من پسند دفتری برانچوں اور نشستوں پر تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف آفیسرز کو ملازمین فوری طور پر ان کی اصل منظور شدہ پوسٹوں پر واپس بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دے دی گئی ہے ۔ اس اقدام کی زد میں سرگودھا سمیت صوبے کے متعدد بلدیاتی اداروں میں عرصہ دراز سے جاری من پسند ڈیوٹیوں کا نظام بھی آ گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے متعدد دفتری اور فیلڈ ملازمین اپنی اصل تعیناتی اور ذمہ داریوں کے بجائے من پسند نشستوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث اداروں کا انتظامی اور فیلڈ ورک متاثر ہو رہا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں بھی ایسے ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جو فیلڈ ڈیوٹی کے لیے تعینات ہونے کے باوجود مختلف دفتری برانچوں میں کام کر رہے ہیں، جبکہ ان کی جگہ جونیئر اہلکاروں سے فیلڈ کے امور لیے جا رہے ہیں۔اس غیر متوازن انتظامی نظام کے باعث صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، فیلڈ مانیٹرنگ اور دیگر بلدیاتی ذمہ داریوں کی انجام دہی متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ملازم اپنی منظور شدہ پوسٹ اور اصل ذمہ داریوں سے ہٹ کر من پسند جگہ پر ڈیوٹی نہیں دے سکے گا اور تمام چیف آفیسرز احکامات پر فوری عم

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...