سلانوالی : 140 کلو مردار گوشت برآمد، تلف، مالک پر مقدمہ

سلانوالی : 140 کلو مردار گوشت برآمد، تلف، مالک پر مقدمہ

سلانوالی : 140 کلو مردار گوشت برآمد، تلف، مالک پر مقدمہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد گوشت انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے کر تلف کر دیا گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سلانوالی کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر ہوٹلوں کو سپلائی کے لیے فریز کیا گیا 140 کلوگرام مردار گوشت برآمد کر لیا۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد گوشت انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے کر تلف کر دیا گیا، جبکہ گوشت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے سیفٹی آفیسر محمد اظہر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 127 شمالی میں محسن فلور ملز کے قریب محمد وارث ولد اللہ دتہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ وہاں کھڑے لوڈر رکشہ نمبر 5810 ایس جی یو میں رکھے ڈیپ فریزر سے 140 کلوگرام مردار گوشت برآمد ہوا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کو اطلاع دی، جس پر ویٹرنری ڈاکٹر وسیم حیدر بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گوشت شہر کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ بعدازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے سیفٹی آفیسر محمد اظہر اقبال کی مدعیت میں فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت گوشت کے مالک محمد وارث کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...