کندیاں سموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی میں اضافہ

کندیاں سموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی میں اضافہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کندیاں بھی سموگ کی لپیٹ میں آگیا، فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی الرجی اور سینے کے انفیکشن کی شکایات بڑھنے لگی ہیں۔

کندیاں اور گردونواح میں سموگ کے باعث فضا آلودہ ہو رہی ہے ، جس سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ دوسری جانب ضلع میانوالی میں اینٹوں کے بھٹوں کو تاحال مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کیے جانے کے باعث بھٹوں سے خارج ہونے والا دھواں بھی فضائی آلودگی میں اضافے کا ایک اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے ۔ہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے اور سموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند فضا میسر آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...