واں میانہ میں ملاوٹی مکھن تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
واں میانہ میں ملاوٹی مکھن تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا400کلو مکھن تلف، ایک ملزم گرفتار،تمام مشینری بھی ضبط کر لی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے واں میانہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مکھن تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا اور موقع سے 400 کلو ملاوٹی مکھن تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یونٹ میں بناسپتی گھی اور ویجیٹیبل آئل سے ملاوٹی مکھن تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ موقع پر موجود تمام مشینری بھی ضبط کر لی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خوراک میں ملاوٹ یا غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments