ڈپٹی کمشنر کا سٹی پارک میانوالی اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا سٹی پارک میانوالی اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمرا ہ سٹی پارک کادورہ کیا۔
انہوں نے پارک کے گراسی لانز، صفائی ستھرائی کے نظام اور پارک میں فراہم کر دہ تفریحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی،گراسی لانز اور بچوں کے جھولوں کی مناسب دیکھ بھال پر میو نسپل کمیٹی کے عملے کو شاباش دی اور انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر اس پارک کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلا ک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تزین وآرائش کے کا موں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments