سماجی شخصیت حاجی محمد بخش پنجوتھا انتقال کر گئے
بھیرہ(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت حاجی محمد بخش پنجوتھہ انتقال کر گئے ۔ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اسلم پنجوتھہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا شاہد محمود پنجوتھہ۔۔۔۔۔
سابق یونین ناظم چوہدری غلام مصطفیٰ پنجوتھہ اور سابق یونین چیئرمین غلام مرتضیٰ پنجوتھہ کے والد تھے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ چک مبارک بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے جنازہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی آج 17 نومبر بروز پیر صبح 10 بجے سابق یونین ناظم چوہدری غلام مصطفیٰ پنجوتھہ کے ڈیرہ پر ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments