2 افراد کو قتل کرنے والے ملز موں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

 2 افراد کو قتل کرنے والے  ملز موں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو افراد کو قتل کرنے والے دو ملز موں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے میں ملزمان فاروق اور سکندر نے سابقہ دشمنی کی بناپر احسان اللہ اور بصارا کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔ سی پی او فیصل آباد نے ایس پی اقبال ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...