دین کے وارث بنے پھرتے ہیں قناعت پسندی سے عاری نظر آتے ہیں،قاری محمد عیسیٰ

دین کے وارث بنے پھرتے  ہیں قناعت پسندی سے عاری  نظر آتے ہیں،قاری محمد عیسیٰ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مذہبی رہنماء قاری محمد عیسیٰ نے کہا ہے کہ جدید سماجیات کے ماہرین بھی اسلام کی اس تعلیم یعنی قناعت پسندی جس کا خاصا 14سو سال قبل بیان کر دیا گیا تھا۔

 کو خوشحال معاشرے کی کنجی قرار دے چکے ہیں کہ جس سوسائٹی میں قناعت پسندی ہوتی ہے اُس کے لوگوں کے سماجی، معاشی،عمرانی،روحانی، نفسیاتی معاملات بہت بہتر ہوتے ہیں۔ اِیسے معاشروں میں امن بھائی چارہ ہوتا ہے ۔ جرائم کی شرح کم ہوتی ہے ۔جبکہ بد نصیبی یہ ہے کہ ہم جو کہ دین کے وارث بنے پھرتے ہیں قناعت پسندی سے عاری نظر آتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم ہر طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، اﷲ تعالیٰ ہمیں قناعت پسند بنائے آمین۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...