فرید احمد پراچہ نے کاجامع مسجد بگویہ بھیرہ کا دورہ

فرید احمد پراچہ نے کاجامع  مسجد بگویہ بھیرہ کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے گزشتہ روز تاریخی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کا دورہ کیا

 اور خانوادئہ بگویہ کی معروف علمی و روحانی شخصیت مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی خیریت دریافت کی اور ان کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملک کے تہذیبی و علمی معاملات، ثقافتی رجحانات اور معاشرتی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔جبکہ تاریخی شہر بھیرہ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...