مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی،رضائے مصطفی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یاسی و سماجی رہنماء رضائے مصطفی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو معشیت کی بحالی،بیروز گاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
سیاسی پارٹیوں کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنا ہونگے اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار بنانا ہوگا عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ،پاکسان اس وقت انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کو معاشی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments