تلخ کلامی پر نوجوان قتل کا مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شاہپور میں والی بال میچ کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر 26 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ شاہپور صدر پولیس نے مقتول شفقت کے بھائی اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مدعی کے مطابق ایک روز قبل والی بال میچ کے دوران شفقت کی ملزمان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments