4 ملزم گرفتار، 2 کلاشنکوف رائفلیں 223 بور بندوق اور 30 بور پسٹل برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کلاشنکوف رائفلیں، 223 بور بندوق اور 30 بور پسٹل برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مظہر اور جاوید کے قبضے سے کلاشنکوف رائفلیں جبکہ امیر سلطان سے 223 بور بندوق اور عابد سے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا۔ چاروں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments