ایم این اے اسامہ غیاث میلہ کی چیئرمین پریس کلب سے والد کے انتقال پر تعزیت، فاتحہ خوانی
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسامہ غیاث میلہ نے چیئرمین پریس کلب بھاگٹانوالہ محمد اسلم چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر انصر محمود چوہدری کے والد محترم حاجی مہر دین کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اٹھ جانا ایک بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments