سخت فیصلے عوام کیلئے نہیں اب اشرافیہ کیلئے ہونے چاہئیں ، محنت کش
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) مقامی محنت کش محمد اسلم شاد،جاوید اختر نے کہا کہ سخت فیصلے عوام کیلئے نہیں اب اشرافیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔۔۔
تمام اشرافیہ کے پٹرول مفت’ بجلی مفت’ الاؤنسز ختم کئے جائیں تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہوسکتا ہے 79سال میں قوم قربانیاں دیتی آئی ہے اب قربانیاں وہ لوگ بھی دیں جنہوں نے اس ملک کے خزانے کو لوٹا ہے اگر انہوں نے قربانیاں نہ دیں تو جلد قوم ان کی قربانی کردیگی کیونکہ اب عوام کے پاس کچھ نہیں بچا جس کا سب کچھ لُٹ جائے تو وہ کچھ بھی کرنے کیلئے تیار رہتا ہے اس لئے اب اشرافیہ از خود قربانی دینے کیلئے تیار ہو وگرنہ عوام انہیں خود قربانی کا بکرا بنادینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments