سی پی او میانوالی کا پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل اور ٹریفک لائسنسنگ برانچ کا دورہ
کمرمشانی(نمائندہ دنیا)سی پی او میانوالی کا پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل اور ٹریفک لائسنسنگ برانچ کا دورہ، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایات َڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل اور ٹریفک لائسنسنگ برانچ کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ ڈی پی او نے درخواستوں کے اندراج، کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنر و ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء، ڈرائیونگ ٹیسٹ اور بائیومیٹرک سسٹم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کے مسائل دریافت کیے اور شہریوں کو بروقت، شفاف اور باوقار سروس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں، لہٰذا سروس ڈیلیوری میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو خوش اخلاقی، میرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments