کسانوں کی بہتری اور سہولت کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراغت

کسانوں کی بہتری اور سہولت کے  لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے  ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراغت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر زراغت توسیع عبدالماجد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کے کسانوں کی بہتری اور سہولت کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔۔

 جن میں کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود لون کا اجرا کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے انب خیالات کا اظہار نورپورتھل میں منعقدہ نمبردار کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے لون کی بروقت 100فی صد واپسی کے لئے تعاون کریں تاکہ کسان بھائی حکومتی سہولیات سے استفادہ کرتے رہیں۔ عبدالماجد خان نیازی نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے لون کی رقم جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ 20 نومبر کر دی گئی ہے کسان بھائی آخری تاریخ سے پہلے واجبات جمع کروا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...