ڈویژنل نائب صدر رانا عزیز الرحمان کا کندیاں کا تفصیلی دورہ
کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 90 میانوالی رانا عزیز الرحمان نے سید سکندر ذوالقرنین شاہ اور سید قاسم شاہ کے ہمراہ کندیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے علاقے کی مختلف وفات پا جانے والی شخصیات کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی دورے کے دوران رانا عزیز الرحمان نے مقامی رفقاء، پارٹی کارکنان اور معززینِ علاقہ سے بھی ملاقات کی ۔ اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت حلقے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments