انتظامیہ کی جانب سے روڈ ٹرانسپورٹ کرائے میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سماجی حلقے

انتظامیہ کی جانب سے روڈ ٹرانسپورٹ  کرائے میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم  کرتے ہیں ، سماجی حلقے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روڈ ٹرانسپورٹ کرائے میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ء اٹھایا جانیوالی ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

 میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ضرورت اس عمل کی ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو روڈ ترانسپورٹ اتھارٹی کے اس فیصلہ پر سو فصد عمل درامد کرکا پابند بنایا جائے ، عوامی حلقوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرائیت اور پٹرول کی قیمتوں میں کے باوجود کرائے کم نہ کرنا ٹرانسپورٹروں کی روائت بن چکی ہے ، ضلع خوشاب کے لوکل روٹس پر اب بھی اوورچارجنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور اور لوکل گاڑیوں کے مالکان مسافروں کو دونوں پاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے لوکل روٹس پرچلنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیوروں کو کرائے کم کرنے کا پابند بنانے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...