کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ہی جاری کرنا کافی نہیں ،یعقوب طارق
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق اعوان نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے صرف کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ہی جاری کرنا کافی نہیں۔۔۔
مارکیٹ میں کھادوں کی دستیابی اور انکی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانا ضروری ہے ، اپنی رہائش گاہ موضع ناڑی میں کسانوں کے وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہناتھاکہ ضلع خوشاب میں فریٹلائزر کمپنیاں کھاد ڈیلروں کی ملی بھگت سے غریب کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں، جب گندم کی پیدوار بحانے کیلئے کھاد کی ضرورت ہوتی ہے عین وقت ڈی اے پی اور یوریا کھادیں ناجائز منافع خروروں کے گوداموں میں منتقل ہوجاتی ہیں اور کسانوں کو کی ضرورت پوری کرنے کیلئے بھاری قیمتوں پر بلیک میں کھاد خریدنی پڑتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاد کی سرکاری قیمت پر عمل در آمد یقنین ی بناے کیلئے کھاد کی نقل و حمل پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments