ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کمی نہ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش

  ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کمی  نہ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش

موچھ(نمائندہ دنیا)میانوالی سمیت ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ضلع میانوالی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کمی نہ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا فائدہ عوام تک منتقل نہ ہونا عجیب و غریب حکمت عملی ہے ۔ماسٹر حفیظ اللہ خان ۔سید دوست علی،مدثر خان،احسان اللہ خان،سید مدثر ،محمد عمیر حیات خان،محمد قیصر ،شیر زمان و دیگر نے اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں،لیکن جب تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں، تو کرایوں میں کمی کیوں نہیں کی جاتی؟ میانوالی، موچھ، سوانس،دلیولی،پائی خیل،داود خیل،عیسیٰ خیل، کالا باغ، کمر مشانی اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو بدستور پرانے اور بعض مقامات پر من مانے کرایوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...