سرگودھا ڈویثرن کو راولپنڈی میں شامل کرنیکا فیصلہ مسترد

سرگودھا ڈویثرن کو راولپنڈی میں شامل کرنیکا فیصلہ مسترد

الگ صوبہ بنایا جائے بصورت دیگر ہمیں لاہور میں ہی رکھا جائے ،چوہدری جمیل

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) شہریوں نے سرگودھا ڈویثرن کو راولپنڈی میں شامل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کر دیا سابق نائب ناظم چوہدری جمیل احمد نے کہا کہ سرگودھا ڈویثرن کو الگ صوبہ بنایا جائے بصورت دیگر ہمیں لاہور میں ہی رکھا جائے راولپنڈی ہمیں کسی صورت قبول نہیں لالہ شوکت علی نے کہا کہ ہمیں 200کلو میٹر کی بجائے 300کلومیٹر کا تحفہ دیا جائے گا تو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے حکیم مختار نے کہا کہ سرگودھا ڈویثرن سے پہلے فیصل آباد ڈویثرن نکالا گیا اب سرگودھا کو راولپنڈی ڈویثرن میں شامل کرنا سرگودھا کے عوام کے ساتھ ظلم ہو گا جو کبھی قابل قبول نہیں ہو گامہر خالد نے کہا کہ سرگودھا باغات کی سرزمین ہے اور4شوگر ملیں سرگودھا کا اثاثہ ہیں اس لئے سرگودھا کو الگ صوبہ بنایا جائے بصورت دیگر ہمیں لاہور کے ساتھ منسلک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...