تحصیل بار بھیرہ کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان

تحصیل بار بھیرہ کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان

مہر حبیب نواز اور رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ

بھیرہ(نامہ نگار) تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات برائے سال 2027ء کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ 12 دسمبر 2026 کو تحصیل بار بھیرہ کے ہونے والے انتخابات میں صدارت کے عہدے کے لیے موجودہ صدر مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ اور سابق صدر رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، جبکہ ایگزیکٹو کی 10 نشستوں کے لیے 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ایگزیکٹو نشستوں کے امیدواروں میں انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، چوہدری محمد شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ، چوہدری بلال زکریا ایڈووکیٹ، ملک خالد گل شیر ایڈووکیٹ، الطاف حسین قریشی ایڈووکیٹ، محمد علی حسنین ایڈووکیٹ، اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید رفیع ایڈووکیٹ، احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ، محمد ابوبکر ایڈووکیٹ، مظہر عباس رانجھا ایڈووکیٹ، سید حسن رضا تقی ایڈووکیٹ، محمد عثمان رانا ایڈووکیٹ اور مہر محمد اسرار ایڈووکیٹ شامل ہیں۔مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نائب صدر کے عہدے پر محمد اقبال گوندل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مظہر محمود اویس ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد کہانہ ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری مدثر شہزاد پنجوتھہ ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری محمد سرمد زعیم ایڈووکیٹ اور آڈیٹر حسن علی گجر ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اس طرح تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات میں صدارت اور ایگزیکٹو کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...