چڑیا گھر میں مبینہ بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف
جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کے باوجود ورک آرڈر کے تحت متعدد اشیاء غائب
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا چڑیا گھر فعال ہونے سے قبل ہی مبینہ بے ضابطگیوں اور ٹھیکیدار کی ناقص کارکردگی کا بڑا انکشاف، جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کے باوجود ورک آرڈر کے تحت متعدد اشیاء غائب، مختلف نوعیت کا سامان ناقص اور غیر فعال نکلا، مسلسل سرکاری نوٹسز اور یاد دہانیوں کے باوجود خامیاں دور نہ ہو سکیں، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر نے آن لائن ٹریڈرز کو 7روز کا آخری نوٹس جاری کر دیا، عملدرآمد نہ ہونے پر ضمانتِ کارکردگی ضبط کرنے ، بلیک لسٹ اور قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا،تفصیل کے مطابق سرگودھا میں چڑیا گھر مکمل فعال ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہو گیا،بالخصوص جانوروں و پرندوں کی منتقلی کے باوجود ورک آرڈر کے تحت فراہم کیا جانے والا متعدد سامان غائب، بعض اشیاء ناقص، خراب اور منظور شدہ معیار و مقدار کے برعکس پائی گئیں، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر سرگودھا کی جانب سے جنرل آرڈرز سپلائرز کو جاری کیے گئے حتمی نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سامان کی فراہمی اور معیار کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی معائنہ رپورٹ میں متعدد خامیوں کی نشاندہی ہوئی، جنہیں دور کرنے کے لیے ٹھیکیدار کو متعدد سرکاری خطوط اور یاد دہانیاں جاری کی جاتی رہیں۔ جبکہ 23 جولائی 2024، 24 جنوری 2025 اور 31 اکتوبر 2026 کی معائنہ رپورٹس میں بھی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔، اس کے باوجود فرم کی جانب سے معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے حوالے سے تسلی بخش پیش رفت نہ ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments