ننھے اینکر علی خان کی صحافتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے صحافیوں نے ننھے اینکر علی خان کی صحافتی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔
آر پی او کا علی خان کی کم عمری میں صحافتی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے باصلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں، علی خان جیسے ہونہار بچوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ مزید محنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments