سیرت محمد ؐ ساتھ لیکر چلیں تودنیا سے آگے نکل جائیں ، حسین نقوی

 سیرت محمد ؐ ساتھ لیکر چلیں تودنیا سے آگے نکل جائیں ، حسین نقوی

سیرت محمد ؐسے معیشت کو سمجھنا چاہیے ،میانوالی میں دو روزہ انٹرنیشل کانفرنس سے خطاب

داؤدخیل(نماندہ دنیا)نظام معیشت اور ذرائع ابلاغ سیرت النبی کی روشنی میں کے عنوان سے الفجر انسٹی ٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں دو روزہ انٹرنیشل کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں نائجیریا، مصر،انڈیا، امریکہ سمیت ملکی و غیر ملکی علمی شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی پروگرام میں مقررین نے الفجر انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ اس پسماندہ علاقہ میں اتنی اہم سیرت کانفرنس جس کے موضوع پر آج تک دنیا میں کہیں بھی بات نہیں کی گئی یقینا قابل ستائش ہے ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں معیشت اور ذراِع ابلاغ کو حضرت محمد ؐ کی سیرت کے ساتھ لے کر چلیں تو یقینا ہم دنیا سے آگے نکل جائیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوے ہمیں سیرت محمد سے معیشت اور ذرائع ابلاغ کو سمجھنا چاہیے پروگرام کے آخر میں تمام مقررین اور تحقیقی مقالہ جات بھیجنے والی شخصیات کو شیلڈ و سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔نظام معیشت اور ذرائع ابلاغ سیرت النبی کی روشنی میں کے عنوان سے الفجر انسٹی ٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں دو رزہ انٹرنیشل کانفرنس منعقد کی گئی۔۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی علمہ شخصیات نے شرکت کی پروگرام کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...