انٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے پیرا فورس کے ہمراہ آپریشن شروع

 انٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے پیرا فورس کے ہمراہ آپریشن شروع

غیر قانونی تھڑوں، شیڈز اور ریڑھی بانوں کو ہٹا کر سرکاری اراضی کو واگزار کرایا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا) تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سندس رابیل کی زیرِ نگرانی انٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے پیرا فورس کے ہمراہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پیرا فورس امان اﷲ گوندل اور انکروچمنٹ انسپکٹر ملک حسنین کھوکھر کے ہمراہ سرگودھا روڈ اور جوہرآباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف موجود غیر قانونی تھڑوں، شیڈز اور ریڑھی بانوں کو ہٹا کر سرکاری اراضی کو واگزار کرایا گیا۔

سی او ایم سی خوشاب سندس رابیل نے اتجاوزات کندگان پر واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ انہوں نے دکانداروں کو سخت وارننگ دی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں، بصورتِ دیگر سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔انکروچمنٹ انسپکٹر ملک حسنین کھوکھر اور انچارج پیرا فورس امان اﷲ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کی مکمل نگرانی کی اور موقع پر موجود غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا۔ عو امی حلقوں نے بلدیہ خوشاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے سنگین مسائل حل ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...