موچھ تا خواجہ آباد روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 موچھ تا خواجہ آباد روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اب عرصہ دراز سے اس کی مرمت بھی نہیں کی گئی، سفر میں مشکلات

موچھ(نمائندہ دنیا)موچھ تا خواجہ آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو چکا ھے ۔پہلے تو اسکی کوئی نہ کوئی مرمت ھو جاتی تھی۔لیکن اب عرصہ دراز سے اس کی مرمت بھی نہیں کی گئی۔علاقے کے لوگوں کو سفر کرنے میں شدید دشواری ھوتی ھے ۔موچھ کے عوامی،سماجی حلقوں کے علاوہ (ر)صوبیدار عنایت اللہ خان،غلام عباس خان،ملک محمد حنیف،محمد یونس خان،سید مدثر حسین،احسان اللہ خان و دیگر نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ اسکے فنڈ دیکر اس کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے ۔ ہر جگہ کارپٹ مین و لنک روڈ بن چکے ہوئے ہیں۔لیکن اس اہم روڈ کی خطا معاف نہیں ہوئی۔اس جانب توجہ دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...