17روز میں پٹرول 47 روپے ڈیزل 37 روپے لٹر کم

17روز میں پٹرول 47 روپے ڈیزل 37 روپے لٹر کم

ٹرانسپورٹر کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی غریب عوام کولوٹ رہے

داؤدخیل(نماندہ دنیا)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک ہفتہ سے زائد واضح کمی کا سلسلہ جاری ہے 17روز میں پٹرول تقریبا 47روپے ڈیزل 37روپے فی لٹر کمی ہوئی ہے لیکن ٹرانسپورٹر کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی غریب عوام کو ٹرانسپورٹر لوٹ رہے ہیں اور غریب عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے والے لمبی تان کر سو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی خدا بخش زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو فوری کرائے بڑھا دیے جاتے ہیں اور اگر 5روپے لٹر اضافہ ہو تو کرایہ 100روپے بڑھا دیتے ہیں جبکہ حکومت نے پٹرول ڈیزل میں نمایاں کمی کی ہے لیکن میانوالی براستہ سی ہیک راولپنڈی روٹ پر میانوالی سے 1500روپے ۔داؤدخیل سے 1200روپے کرایہ لیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے جبکہ داؤدخیل میانوالی کرایہ 300روپے سے زائد گاڑیاں لے رہی ہیں ٹرانسپورٹروں نے ات مچا رکھی ہے اور عوام لٹ رہی ہے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس موٹر سائیکل سواروں کو تو ہیلمٹ اور لائسنس نہ ہونے فوری جرمانے اور چالان کرتے ہیں اب روٹس پر زائد کرائے وصول کرنے والوں پر سانپ سونگھ گیا ہے کھبی ٹریفک پولیس نے ان گاڑیوں کو روکنا بھی گوارہ نہیں کیا جبکہ موٹروے پولیس بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور غریب عوام مسافروں کو لوٹا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...