فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے لیے ڈی پی او ہسپتال پہنچ گئے

 فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی عیادت  کے لیے ڈی پی او ہسپتال پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں گزشتہ ماہ کوٹ مومن کے علاقے میں پولیس موبائل پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت علی کی عیادت کے لیے ڈی پی او توقیر محمد نعیم ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔

 جہاں انہوں نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈی پی او نے ہسپتال انتظامیہ سے کانسٹیبل لیاقت علی کے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ لی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے بہادر پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...