آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے طلبا میں ہیلمٹ تقسیم کئے
نوجوان اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننے کی عادت اپنائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کی روک تھام اور نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے طلبہ و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم کیے اور انہیں دورانِ سفر حفاظتی اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ انسانی جان کے تحفظ کی بنیادی ضرورت ہے ، نوجوان اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہر صورت ہیلمٹ پہننے کی عادت اپنائیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی بھی کسی بڑے حادثے اور قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ، اس لیے دورانِ سفر احتیاط، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حفاظتی تدابیر کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments