مریم نواز کا پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز
کاروباری حضرات کو 50 لاکھ سے 5 کروڑ تک قرضے فراہم کئے جائیں گے
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، کاروباری حضرات کو 50 لاکھ روپے سے 05 کروڑ روپے تک کے بلاسعود قرضے فراہم کیئے جائیں گے ۔دنیا کے بہترین پنک سالٹ کے ذخائر پنجاب کی سرزمین پر ہیں جو 300ملین ڈالر کی برآمدی صلاحیت کے حامل ہیں جن کا دھائیوں سے کوڑیوں کے بھاؤ سودا کیا جاتا رہاتھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اہم اقدام کے تحت اب قوم کی اما نت قوم کے سپر د ہو گی اور قومی خزانے کو کوئی لوٹ نہیں سکے گا، کیونکہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ نمک ہمارا ہے ، مزدور ہمارا ہے اور محنت بھی ہماری ہے تو اصل منافع کسی اور کے حصے میں کیوں جا ئے ۔ ماضی میں خرانہ خام مال کی شکل میں برآمد ہو کر دنیا کی ما رکیٹوں میں کسی اور نام سے فروخت ہو تا رہا ہے ۔وزیرا علیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی کا بینہ نے یہ سلسلہ توڑ کر خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کی با ضابطہ منظوری دے دی جس کیلئے ویژن واضح تھا کہ قدرقی وسائل قوم کی اما نت ہیں جنکے حقیقی ثمرات قوم کو لوٹا ئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments