شہر کی خوبصورتی کی نگرانی کو اپنی ذمہ داری کا حصہ بنائیں، افسروں کو ہدایت
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی خصوصی کاوشوں سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافے اور داخلی راستوں کو دیدہ زیب بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں مغل چوک پرخوبصورت ماڈل کی تعمیر جبکہ شہر کے انٹری پوائنٹس اور روڈ میڈینز میں خوبصورت شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں اور مہمانوں کو خوشگوار اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے بیوٹی فکیشن ورک کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے ڈی او انفراسٹرکچر راشد منہاس اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی۔ کرتے ہوئے تاکید کی کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی مسلسل نگرانی کو اپنی ذمہ داری کا حصہ بنائیں اور پودوں کی آبیاری کا انتظام ہر صورت ہمہ وقت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments