ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی سکیموں اور میانوالی شہر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی سکیموں  اور میانوالی شہر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ مختلف ترقیاتی سکیموں اور میانوالی شہر کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائنوں کی تنصیب کے سلسلہ میں پائپس کی تیاری کے منصوبہ کا جائزہ لینے کیلئے میانوالی کے نواحی علاقہ سہراب والہ کے مقام پر پائپ فیکٹری کا دورہ کیا اور پائپس کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی پی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ فیکٹری میں دو یو نٹس میں تسلسل سے سیوریج لائنوں کے پائپوں کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ڈی سی نے پی ڈی پی کے افسران اور فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کے پائپس کی تیاری اور کنسٹریکشن سائیٹس پر تنصیب کے عمل میں تیزی لائی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...