پی ڈی پی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ، کمشنر کی ہدایت
ترقیاتی منصوبوں میں معیارِ تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور نگرانی کی جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں واسا و لوکل گورنمنٹ کے پی ڈی پی (PDP) منصوبوں اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ پی ڈی پی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیارِ تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام متعلقہ افسران منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔ کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے ، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر کرنے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ، لہٰذا تمام افسران ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں اور صفائی سرگرمیوں کی نگرانی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments