کشمیر پر سب سے بات کرنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیر داخلہ

کشمیر پر سب سے بات کرنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیر داخلہ

مودی کوکشمیر اورکشمیریوں سے بے پناہ محبت ،کشمیر کی تصویر و تقدیر بدلنا چاہتے ہیں راجناتھ سنگھ کی سری نگر میں پریس کانفرنس،کشمیریوں کو رام کرنے کی کوششیں

سری نگر (صباح نیوز)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کشمیر اور کشمیریوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہاں کی تصویر اور تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔کشمیر میں امن کے لیے بھارتی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے ۔سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے حکومت نے گزشتہ برس کشمیر پر ایک خصوصی نمائندے کا تقرر کیا تھا۔حکومت کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما اب تک کشمیر کا 11 مرتبہ دورہ کیا ہے ۔وہ یہاں سیر سپاٹے کے لئے نہیں بلکہ لوگوں سے بات کرنے آتے ہیں۔ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ کشمیر کے مسائل کا پرامن اور دائمی حل تلاش کیا جا سکے ۔راجناتھ سنگھ نے کہاعلیحدگی پسند قیادت بچوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما کر انہیں تشدد کے راستے پر گامزن کررہی ہے ۔میں اُن سے دل کی گہرائی سے اپیل کرتا ہوں کہ اُنہیں جو بھی سیاسی کھیل کھیلنا ہے کھیلیں لیکن بچوں کے مستقبل کو دا ؤپر نہ لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں