نامور موسیقاراستاد مبارک علی خان کی 58ویں برسی منائی گئی

نامور موسیقاراستاد مبارک علی خان  کی 58ویں برسی منائی گئی

نامور موسیقارو گلوکار اُستاد مبارک علی خان کواپنے مداحوں سے بچھڑے 58برس بیت گئے ۔اُستاد مبارک علی خان ...

لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور موسیقارو گلوکار اُستاد مبارک علی خان کواپنے مداحوں سے بچھڑے 58برس بیت گئے ۔اُستاد مبارک علی خان 1917 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ 1938 میں وہ فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے وہ موسیقی میں اپنے والد استاد علی بخش خان، بڑے بھائی استاد بڑے غلام علی خان اور استاد سردار خان دہلی والے کے شاگرد تھے ۔21اکتوبر 1957 کو40سال کی عمر میں استاد مبارک علی خان کراچی میں وفات پاگئے ، وہ لاہور میں مدفون ہیں۔ وہ لاہورمیں میانی صاحب قبرستان میں آسودئہ خاک ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں