پاکستان کی میوزک انڈسٹری تقریبا ًختم ہو گئی:شوکت علی

 پاکستان کی میوزک انڈسٹری  تقریبا ًختم ہو گئی:شوکت علی

معروف گلوکار شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری تقریباً ختم ہو گئی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے

لاہور(شوبزڈیسک )معروف گلوکار شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری تقریباً ختم ہو گئی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلمیں نہیں بن رہیں جب فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو پلے بیک گانوں کا بہت کام تھا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اکا دکا فلم بن رہی ہے تو اس میں کسی پروفیشنل پلے بیک سنگر کے بجائے سی ڈی کے گانے سے کام چلا لیا جاتا ہے ، چاہے وہ گانا ہیرو پر سوٹ کرے یا نہ کرے ۔ ماضی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا تھا کہ گانا وہ گلوکارگائے جس کی آواز ہیرو پر موزوں لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں