بھارتی کلچر کا فروغ اب بند ہونا چاہیے:فیاض الحسن چوہان

  بھارتی کلچر کا فروغ اب بند ہونا چاہیے:فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیرکی الحمرا آرٹس کونسل آمد،بچوں کا شہرہ آفاق ڈرامہ ’’عینک والاجن‘‘ دیکھا

لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز الحمرا آرٹس کونسل میں بچوں کا شہرہ آفاق ڈرامہ عینک والا جن دیکھا انہوں نے فنکاروں کے فن کو سراہا اور ڈرامے سے خوب محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہم پنجاب میں ایسی ثقافت کو فروغ دیں گے جو ہمارے صوبے کی پہچان ہے ۔میری کوشش ہے کہ ہم اپنی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دیں ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا عنقریب فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جس کے ذریعے تقریبا چار لاکھ روپے کی سالانہ ہیلتھ انشورنس صرف فنکاروں کو ہی نہیں بلکہ ان کی فیملیزکو بھی دی جائیگی، میں حسیب پاشا سے درخواست کرونگا کہ اس ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنیوالے بچوں کو بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ کیلئے نامزد کریں۔ انکا مزید کہنا تھا ہمیں اپنی موسیقی، اپنے ڈرامے اوراپنی فلم کو پروموٹ کرنا چاہیے بھارتی کلچر کا فروغ اب بند ہونا چاہیے ہماری ثقافت میں بہت خوبصورتی ہے جبکہ بھارتی ثقافت صرف بے حیائی پر مبنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں