جھانوی سے زیادہ سارہ کو توجہ ملنے پربونی کپور ناراض
بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور اپنی بیٹی جھانوی کپور سے زیادہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو میڈیا پر توجہ ملنے پر ناراض ہوگئے ۔
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور اپنی بیٹی جھانوی کپور سے زیادہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو میڈیا پر توجہ ملنے پر ناراض ہوگئے ۔ دونوں اداکاراؤں نے مقبولیت حاصل کی وہیں میڈیا پر سارہ اور جھانوی کے درمیان مقابلے کی خبریں بھی گردش میں رہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور نے جھانوی کپور کی پی آرٹیم پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک میڈیا پر دونوں کے درمیان مقابلہ کیوں کیاجارہاہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ بونی کپور اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ سارہ کو فلم‘‘سمبا’’کی کامیابی کی وجہ سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جھانوی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔