سارہ علی کرینہ اور کرشمہ کپور کا امتزاج ہے :روہت شیٹھی

سارہ علی کرینہ اور کرشمہ کپور کا امتزاج ہے :روہت شیٹھی

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور اور خالہ کرشمہ کپور کا امتزاج ہے ۔

ممبئی(نیٹ نیوز)ایک انٹریو میں ‘سمبا’ کے ہدایت کار روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ کہ جب ہم ‘سمبا’ کا گانا ‘آنکھ مارے ’ شوٹ کررہے تھے تو مجھے وہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ بالی ووڈ کو بہت عرصے کے بعد کرشمہ کپورکا متبادل ملا ہے جو ‘دل تو پاگل ہے ’ اور ڈیوڈ دھون کی مزاح سے بھرپور فلمیں کیا کرتی تھیں اور اس کے بعد پھر کرینہ کپور آئیں جن میں یہ صلاحیت تھی اور اب مجھے لگتا ہے کہ سارہ علی خان، کرینہ اور کرشمہ کا امتزاج ہے جس میں صلاحیت ہے کہ وہ کیدر ناتھ اور سمبا جیسی فلمیں کرسکتی ہیں جب کہ ان میں سپرسٹار بننے کی بھی اہلیت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں