گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ کھانے پکانے کی بھی ماہر

 گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ کھانے پکانے کی بھی ماہر

کتابیں پڑھنے ،انوکھی چیزیں جمع کرنے کا شوق،دیسی کھانااچھابناتی ہوں:رابی

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ کھانے پکانے کی بھی ماہر نکلیں،وہ حلوہ ، بریانی ، کڑاہی اور مٹھائی بنالیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے ، میں دیسی کھانا بہت اچھا بنالیتی ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ انہیں کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے ، کتابیں اچھی ہوں تو ساری ساری رات پڑھتی ہیں، آج کل انہیں سائنسی کتابیں اچھی لگتی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ مجھے ٹی وی دیکھنے کا زیادہ شوق نہیں ، اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ، پینٹنگ بھی کرتی ہوں جبکہ انوکھی اور منفرد چیزیں جمع کرنے کا شوق بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں