علی ظفر اور میشاشفیع کے ہتک عزت کے دعوؤں کی سماعتیں ملتوی

علی ظفر اور میشاشفیع کے ہتک عزت کے دعوؤں کی سماعتیں ملتوی

ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کی باہمی رضامندی سے سماعت 20نومبر تک ملتوی کی

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) اداکاروگلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف 100 کروڑ روپے اورمیشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کیخلاف 200 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوؤں کی الگ الگ سماعتیں 20نومبر تک ملتوی کردی گئیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ٖٖٖظفرکے دعویٰ کیس کی سماعت کی اور فریقین کی باہمی رضامندی سے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ میشا شفیع کے دعویٰ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں