ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

لاہور(شوبز ڈیسک) ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹس میں ایک ساتھ دکھائی دئیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔ اب دونوں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ شادی جلد ہوگی لیکن کب ہوگی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتاسکتے تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں