حکومت پومیہ 4 ارب قرض لے رہی ہے , معاشی ہدف پانا ممکن نہیں‌

حکومت پومیہ 4 ارب قرض لے رہی ہے , معاشی ہدف پانا ممکن نہیں‌

کمزورصورتحال مضبوط معیشت کے دعویداروں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے: رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر)سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ ملکی معیشت گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرسکی اور نہ ہی رواں برس ایساممکن نظر آتا ہے ،حکومت تقریباً4ارب روپے یومیہ قرض لے رہی ہے ،معیشت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے مسائل عالمی نہیں اندرونی ہیں،مالیاتی خسارہ زیادہ رہا اور زرعی شعبے کی نمو بھی ہدف سے کم رہی،روپے کی قدر 9فیصد اور سرمایہ کاری 8.6 فیصد گرگئی البتہ 5سال میں پہلی مرتبہ مہنگائی کم ہوئی ،مجموعی طور پر ملکی معیشت کمزور صورتحال کی عکاسی کرتی ہے جو مضبوطمعیشت کے دعویداروں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو کا ہدف 4.2فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ نمو3.7 فیصدتک محدود رہی ،جی ڈی پی میں مسلسل پست شرح نمو معیشت کیلئے تشویش کا سبب بن گئی ،یہ نمو بھارت، چین، فلپائن ملائیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا اور ویتنام کے مقابلے میں بھی کم ہے ،عالمی حالات کے بجائے ملک کے اندرونی مسائل وجہ بن رہے ہیں، توانائی کی ابتر صورتحال، سرمایہ کاری میں کمی، معاشی عدم توازن اور سیلاب نے معاشی ترقی کو محدود کردیا،پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور مستقبل میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے اسلئے ڈیم بنانا ناگزیر ہیں ، توانائی کی قلت نمایاں رہی جس نے کئی صنعتوں کو پیداوار میں کمی پر مجبور کردیا، حکومت سہ ماہی بنیاد پر قرض گیری کو صفر تک رکھنے میں بھی ناکام رہی۔ سٹیٹ بینک نے بڑھتے ہوئے اندرونی قرضوں کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے بینکوں کو حکومتی قرض گیری پر محتاط رہنے کی ہدایت کی ، رپورٹ کے مطابق حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے شیڈول بینکوں سے تقریبا4ًارب روپے یومیہ قرض لے رہی ہے ،گذشتہ مالی سال حکومت نے پچھلے سال کی نسبت 35فیصدزائد801ارب روپے قرضہ لیا،اجناس کی خریداری کیلئے 10فیصد اضافے سے حکومتی قرضے 438ارب روپے تک پہنچ گئے ۔ 2012ئمیں 4.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرضے اور 1ارب ڈالر سود اداکیاگیا، رواں سال مہنگائی 8سے 9فیصد رہے گی جبکہ مالی خسارہ 6 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں سرمایہ کاری میں مسلسل کمی پرتشویش ظاہرکی گئی ۔ سٹیٹ بینک

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں