ممنون حسین 11برس سے پولیس ریکارڈ میں ملزم
نئے منتخب صدر ممنون حسین گزشتہ 11برس سے پولیس ریکارڈ میں ملزم ہیں ،جیکب آباد کے سول لائن تھانے نے 2002 ء میں حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر ممنون حسین کیخلاف مقدمہ 34/2002
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں جیکب آباد آمد پر درج کیا تھا ۔ گیارہ برس گزرنے کے بعدبھی یہ مقدمہ خارج نہیں کیا گیا ۔ کیس میں مقامی لیگی کارکن بھی شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سول لائن نے بتایا کہ 2002 ء میں مسلم لیگ( ن ) کے رہنما ممنون حسین پر ملک کے خلاف تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا ، لیکن وہ یہ نہیں بتا سکے کہ کیس کی کیا پوزیشن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments