وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کیلئے مختص 2کروڑ 6ماہ میں استعمال کرنے کیخلاف تحریک التوا

وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کیلئے مختص 2کروڑ  6ماہ میں استعمال کرنے کیخلاف تحریک التوا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے لئے رکھی گئی 2 کروڑ روپے کی رقم 6 ماہ میں استعمال کرلئے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ق لیگ کے . . .

لاہور (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے لئے رکھی گئی 2 کروڑ روپے کی رقم 6 ماہ میں استعمال کرلئے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ق لیگ کے اراکین نے پنجا ب اسمبلی میں تحریک التوائے کار اور سوالات جمع کروائے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد افضل ، احمد شاہ کھگہ اور باسمہ ریاض چوہدری نے تحریک التوا اور سوالات میں موقف اختیار کیا ہے کہ مالی سال 2013-14 کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی مد میں 2کروڑ روپے رکھے گئے مگر یہ خطیر رقم 30 دسمبر تک6 ماہ کے اندر خرچ کردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں