مودی کے حلف اٹھاتے ہی گجرات میں مسلم کش فسادات

مودی کے حلف اٹھاتے ہی  گجرات میں مسلم کش فسادات

بھارت کے نئے وزیراعظم نریندرمودی کی حلف برداری کے روزہی انکی آبائی ریاست گجرات میں ایک بارپھرمسلم کش فسادات پھوٹ پڑے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی کئی املاک نذر آتش کردیں ۔

احمد آباد(این این آئی)اطلاعات کے مطابق ریاستی دارالحکومت احمد آباد کے علاقہ گومتی پور میں شادی کی تقریب کے دوران2گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی،معمولی ٹریفک حادثہ دیکھتے ہی دیکھتے مسلم کش فسادات کی شکل اختیار کرگیا اور انتہا پسندہندوؤں نے مسلمانوں کی کئی دکانوں، ایک بس اور دیگر املاک کو آگ لگادی،پولیس نے شر پسندوں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوگئے ۔شہرکے جوائنٹ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ صورتحال کنٹرول کرلی تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ مسلمانوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ 2002 ئمیں نریندر مودی ہی کی وزارت اعلیٰ کے دوران گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے فسادات کے دوران ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید،درجنوں خواتین کی عصمت دری اوربڑی تعداد میں املاک تباہ کردی تھیں۔ مسلم کش فسادات

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں