حکومت نے عوام دشمن بجٹ کی اپنی روایت برقرار رکھی، مشیر اطلاعات سندھ

حکومت نے عوام دشمن بجٹ کی اپنی روایت برقرار رکھی، مشیر اطلاعات سندھ

یہ غریب عوام نہیں، نوازشریف کے قریبی مراعات یافتہ طبقے کا بجٹ ہے ، مولا بخش چانڈیو

وفاقی بجٹ محض اعداد وشمار کا ہیر پھیر ، تنخواہوں میں عبوری اضافہ سنگین مذاق ہے ، بیان کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات و آرکائیوز سندھ مولا بخش چانڈیو نے بجٹ2016-17 کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے اور غریب کے منہ سے روٹی کا نوالا بھی چھین لیا ہے ، یہ غریب عوام کا بجٹ نہیں،بلکہ نوازشریف کے قریبی مراعات یافتہ طبقے کا بجٹ ہے ۔ اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اس بجٹ میں غریبوں کو دودھ کی بوتل پر ٹرخا دیا ہے ، یہ بجٹ اعداد وشمار کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عبوری اضافہ سنگین مذاق کے مترادف ہے اور یہ مذاق ماضی میں بھی مہنگا پڑا تھا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ اس بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کے جو بوجھ ڈالے گئے ہیں وفاقی حکومت کو اس کا خمیازہ چند ہفتوں میں بھگتنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں